کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

یوم آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ کشمیر کی حقیقت تبدیل نہیں کی جاسکتی، 1947 میں کاغذ کے ایک غیرقانونی ٹکڑے سے کشمیر کی حقیقت نہیں بدلی جاسکی، نہ ہی کوئی اور کشمیر کی حقیقت اب یا مستقبل میں تبدیل کرسکتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان بھارت کے غاصبانہ عزائم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی قیمت پر ظلم کے خلاف کھڑے رہیں گے، ہم کشمیر کاز کیلئے اپنی قومی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے ہروقت تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوکری کو لات مار کر خوبصورتی کی تلاش

جمعرات اگست 15 , 2019
رومانیہ سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر ماہیلا نوروک نے اپنی ملازمت کو لات ماری اور دنیا گھومنے نکل پڑیں۔ اس وقت سے اب تک وہ انٹارکٹیکا کے سوا دنیا کے تمام براعظموں کے 60 ممالک میں سینکڑوں خواتین کی تصاویر لے چکی ہیں اور اپنے اس پراجیکٹ کو انہوں نے اٹلس […]
نوکری کو لات مار کر خوبصورتی کی تلاش - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط