کرتار پور راہداری،کبڈی میچز کرانے کا فیصلہ

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈریشن کا سالانہ اجلاس صدر چودھری شافع حسین کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ ہونے والی گیمز اور ایونٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان آرمی، ایئرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سمیت چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جن میں چودھری سرور، اختر عباس خواجہ، رائے مسعود، طاہروحید، کمانڈر (ر) شاہد نذیر اور فریاد حسین بھی شامل ہیں۔ صدر کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین نے کہا کہ کبڈی لوکل کھیل ہے اس کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جانا چاہئے، نام نہاد اور جعلی تنظیم کھلاڑیوں کو خراب کر رہی ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے اور جلد حکومت پاکستان کی طرف سے اس کو بین کر دیا جائے گا۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ پاکستانی اور سکھ کمیونٹی کبڈی کو بڑا پسند کرتی ہے اسی لیے آئندہ کبڈی ورلڈ کپ پاکستان میں منعقد کروانے کے حوالے سے لائحہ عمل بھی مرتب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیاءکے علاوہ پورے یورپ میں کبڈی کے کھیل کو فروغ دے رہا ہے۔ اجلاس میں نئے سالانہ بجٹ، ورلڈ جونیئر کبڈی ٹورنامنٹ اور ساﺅتھ ایشین سپورٹس ٹیم کی منظوری دی گئی جبکہ فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ 25 ایونٹس کی مکمل رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں کرتار پور راہداری کے افتتاح کے بعد انٹرنیشنل کبڈی میچ کروانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلہ میں سات رکنی کمیٹی کی منظوری دی گئی جس میں دو خواتین کو بھی شامل کیا جائے گا جبکہ اولمپک گیمز کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈینگی بے قابو،مزید230شہری وائرس کا شکار

ہفتہ اکتوبر 19 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(ہیلتھ رپورٹر )پنجاب میں 24 گھنٹوں میں مزید230 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق24 گھنٹے میں راولپنڈی میں 188 ، لاہور میں 15 ،اٹک سے 4،گجرات، جہلم، ننکانہ اور بہاولنگر سے ایک ،ایک کیس سامنے آیا۔پنجاب میں رواں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔