کراچی میںپولیس کی کارروائی:111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(مشرق ٹی وی) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ملزم بھی قانون کی گرفت میں ا?گیا۔کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے جو 111 قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم سرکاری عباسی شہید اسپتال میں ملازم تھا، اس کا نیٹ ورک بھی بے نقاب ہوگیا ہے جس میں بہت سے ملزمان شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، اس گروہ کے خلاف 57 مقدمات اب تک سامنے آچکے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ گرفتار ملزم سانحہ 12 مئی میں بھی ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل اس نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا اور تبلیغ پر چلا گیا تھا۔ادھرایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل ہونے والی طالبہ مصباح کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس واقعے میں کچرا چننے والے افغانی جرائم پیشہ ملوث ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی بشیر افغانی سمیت واردات کی تھی، واردات کے دوران چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور مفرور ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، یہ افغانی گینگ ہے جس نے کچرا چننے سے اپنا کام شروع کیا اور ڈکیتیاں شروع کردیں، کراچی میں کچراچننے والے افغانی ریکی کرکے وارداتیں کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گلوکارہ میشاشفیع اورعلی ظفرسے متعلق کیس کی سماعت آج سیشن کورٹ لاہورمیںہوگی

جمعرات اکتوبر 10 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(شوبز رپورٹر)سیشن کورٹ لاہورمیں گلوکارہ میشاشفیع اورعلی ظفرسے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے میشا شفیع اور گواہان کو بیان قلمبند کروانے کےلئے طلب کررکھا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر میشاشفیع کے گواہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے،گزشتہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔