کانگو: امن مشن کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، فائرنگ سے 6 ہلاک

کانگو: افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے دنیا کے سب سے بڑے امن مشن موجود اہلکاروں کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر باہر نکل آئے، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق افریقی ملک کانگو میں سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امن مشن سے نکل جانے کی صدائیں بلند کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ شہریوں کو باغیوں کے حملے سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔

مظاہرین کی طرف اقوام متحدہ کے خلاف احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز نے شہریوں کو مشتعل کرنے کے لیے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے کانگو ایئر پورٹ کے نواحی علاقے بنی ایریا میں خار دار تاریں لگا کر راستہ بند کیا ہوا ہے جہاں پر سینکڑوں کی تعداد میں شہری اقوام متحدہ کے امن کیخلاف نعرے لگا رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق جس جگہ پر شہری احتجاج کر رہے ہیں وہاں پر شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اس کی مقامی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہاں پر عوام پر شدید فائرنگ کی گئی جبکہ اس دوران مظاہرین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو باغیوں نے شہر پر حملہ کر کے 19 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ الائیڈ ڈیمو کریٹک فورسز نامی باغی عسکری تنظیم نے نومبر میں 32 سے زائد شہریوں کو ہلا ک کیا، کانگو میں اقوام متحدہ کا دنیا کا سب سے بڑا امن مشن موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فرانس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، ہیلی کاپٹر تباہ، ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 ہلاک

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email پیرس: جنوبی فرانس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے تین ریسکیو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ فرانس کے جنوبی علاقے ان دنوں شدید بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، مختلف […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔