ڈینگی بخار سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی

راولپنڈی(مشرق نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی بخار سے مزید 9 شہری جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے 75 شہری سرکاری اسپتالوں میں دوران علاج جاں بحق ہوئے جب کہ 2 شہری پرائیوٹ اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، سب سے زیادہ 55 ڈینگی مریض ہولی فیملی اسپتال میں جاں بحق ہوئے جب کہ بے نظیر بھٹو اسپتال میں 14 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں 6 مریض ڈینگی بخار سے جاں بحق ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی سے 14 ہزار 1 سو 10 شہری متاثر ہوئے، سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں ڈینگی کے شبہہ میں 82484 مریضوں کو چیک کیا گیا جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہیے،مریم نواز

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(مشرق نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد اور پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں علاج کے لیے ملک سے باہر چلے جانا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔