ڈیم منصوبے میں 10ارب کرپشن کے ثبوت مل گئے تاہم انکوائری بند

اسلام آباد(بیورورپورٹ)گومل زیم ڈیم منصوبے میں 10ارب کی کرپشن کے ثبوت ملنے کے باوجود انکوائری بند تفصیلات کے مطابق گومل زیم ڈیم کے نام پر مجموعی طور پر10ارب روپے سے زائد کی مالی بدعنوانی، کرپشن اور بدیانتی کے ثبوت سامنے آگئے تاہم چیئرمین نیب نے اربوں روپے کی کرپشن کرنےوالے ملک کے بڑے کرپٹ تاجروں کیخلاف انکوائری بند کر دی ،ڈیم کا ٹھیکہ ابتداءمیں 12ارب83کروڑ کا تھا جو چین کی کمپنی کو دیا گیا بعد میں ٹھیکہ جی زیڈ ڈی نامی کمپنی کو بھاری ریٹس کی بنا ءپر دیا گیا اور قومی خزانے کو6ارب64کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا، ڈیم مکمل ہونے کے باوجود ہر سا ل ایک ارب 67کروڑ روپے کی کم بجلی پیدا ہورہی ہے جس سے براہ راست نقصان قومی خزانے کا ہورہا ہے جبکہ سرکاری حکام نے بھی نجی کمپنیوں کی کرپشن دیکھتے دیکھتے 73کروڑ روپے کی تعمیر پر تاخیر کے نتیجے میں ایف ڈبلیو او پر 38کروڑ کا جرمانہ عائد ہوا تھا وہ بھی موصول نہیں ہوا، اس میں غریب طالب علم کے قتل سے شدت حاصل کرنیوالے شاہد جتوئی کے والد نے بوگس بنک گرنٹی دی تھی جو بعد میں ادائیگی بھی نہ ہو سکی جبکہ تعمیر میں ستعمال ہونےوالے کرین کی عدم فروخت سے ایک کروڑ لوٹے گئے جبکہ ڈیم کی تعمیر پر مامور افسران نے تنخواہوں کی مد میں 23کروڑ روپے لوٹ لئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنوعاقل میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پرپنجاب پولیس کے6 اہلکارگرفتار

پیر اکتوبر 7 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email پنوعاقل(بیورورپورٹ)پنوعاقل میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کرنے والے پنجاب پولیس کے6 اہلکاروں کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیاسندھ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سندھ پولیس کو بغیر اطلاع دیئے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔