ڈیل کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، سردار ایاز صادق

0

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈیل کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اگر ہم نے ڈیل کی ہوتی تو کیا حمزہ شہباز کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا؟
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی صحتیابی کے بعد ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی سیاسی میدان میں واپس آئیں گی جبکہ نواز شریف کی سرجری کے بعد شہباز شریف واپس آ جائیں گے اور (ن) لیگ اور اپوزیشن کو لیڈ کریں گے۔ شہباز شریف نے نواز شریف کی سرجری کی وجہ سے واپسی کا پروگرام موخر کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی ہی ان کے خلاف عدم اعتماد ہے۔ ہم اسمبلیوں میں عوامی مسائل پر آواز بلند کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی سیاسی سوچ سے بخوبی واقف ہوں۔ مولانا نے دروازے ہمارے لیے بند نہیں کیے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے دروازے بند نہیں کیے، ہمارے رابطے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما اسد محمود نے بدھ والے دن چائے کی دعوت پر بلایا ہے۔ چائے کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں تنہا کچھ نہیں کر سکتا، فیصلہ لیڈرشپ نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ جے یو آئی (ف) کی لیڈرشپ کی سوچ سے اپنی لیڈرشپ کوآگاہ کرونگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.