ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع

اسلام آباد (بیورورپورٹ )اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سیکرٹری قومی اسمبلی کو جمع کرا دی، تفصلا ت کے مطابق قاسم سوری کےخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کا نوٹس رہنما ن لیگ مرتضیٰ جاوید عباسی اور محسن شاہنواز رانجھا نے جمع کرایا، نوٹس پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماو¿ں کے دستخط بھی موجود ہیں،ڈپٹی سپیکر کےخلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 7 کے پیرا ج کے تحت جمع کرایا گیا،نوٹس میں ڈپٹی سپیکرکےخلاف آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیںقرارداد کے نوٹس میں کہا گیا ہے مختلف مواقع پر ڈپٹی سپیکر کی طرف سے آئین و قواعد کی خلاف ورزیاں کی گئیں،نوٹس میں مزید کہا گیا ہے ڈپٹی سپیکر قواعد کی خلاف ورزی کر کے ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہٰذا ڈپٹی سپیکر کےخلاف قرارداد پر 7دن بعد کارروائی شروع کی جائے،نوٹس کے 7 دن بعد قرارداد کو کارروائی کےلئے قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل کر دیا جائےگا اسی دن تحریک پیش کرنے کی اجازت ملنے پر رائے شماری ہو گی اور معاملہ نمٹایا جائےگا۔
قرارداد جمع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرے،آئی ایم ایف

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ±اسلام آباد(شاکر رحمان سے)پاکستان نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں،آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی،تفصیلات کے مطابق آئی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔