ڈاکٹر عدنان خون پتلا کرنے کی ادویات دیتے رہے ،فردوس عاشق

اسلام آباد (مشرق نیوز)مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان انہیں خون پتلا کرنے کی ادویات دیتے رہے ہیں ،نواز شریف کو اللہ کی ذات پر اتنا یقین نہیں ہے جتنا انہیں ڈاکٹر عدنان کے نسخے پر ہے۔آر وائی نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر نے نواز شریف کی ہسپتال منتقلی کے موقع پر سیاست کرنے کی کوشش کی اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کو پتہ ہوناچاہئے کہ وہ اب وزیر اعظم پاکستان کے داماد نہیں ہیں بلکہ ایک قیدی کے داماد ہے جواس ملک کو لوٹنے کے الزام میں قید ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر اس ابہام سے نکل نہیں پارہے جب وہ اداروں کوانگلیوں پرنچایا کرتے تھے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان انہیں خون پتلا کرنے کی ادویات دیتے رہے ہیں ،نواز شریف کو اللہ کی ذات پر اتنا یقین نہیں ہے جتنا انہیں ڈاکٹر عدنان کے نسخے پر ہے، میں بھی ڈاکٹر ہوں اور جو ڈاکٹر سن رہے ہیں انہیں بھی پتا ہے کہ جب خون پتلا ہوتا ہے تو پلیٹ لیٹس کم ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عمران وزیراعظم بن سکتا ہے فضل الرحمن کیوں نہیں؟،شہلا رضا

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کراچی(مشرق مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سیدہ شہلارضانے کہا ہے کہ نااہل لوگ ہم پر مسلط کر دیے گئے ہیں،جب عمران نیازی وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو مولانا فضل الرحمان ہی نہیں کوئی بھی وزیر اعظم بن سکتا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔