ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ڈالر کی قدر میں معمولی اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87 ہزار روپے کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

 جمعے کے روز ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے اضافے کے بعد 158 روپے 25 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 44 پیسے  پر بند ہوا، جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر  نے اڑان بھری اور اوپن مارکیٹ  میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسے اضافے کے بعد 158 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1502 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی بڑھتی قدر اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت نے اونچی اڑان بھرتے ہوئے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، اور کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 87 ہزار  روپے اور  دس گرام سونے کی  قیمت بڑھ  کر 74  ہزار588 روپے ہوگئی۔  اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صرف ٹیکس پیئرز کو کنکشن دیں، FBR کا گیس کمپنیوں کو مراسلہ

بدھ اگست 14 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے سوئی گیس کمپنیوں کو صرف ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل صارفین کو گیس کنکشن فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے مینیجنگ ڈائریکٹررز سوئی ناردرن […]
صرف ٹیکس پیئرز کو کنکشن دیں، FBR کا گیس کمپنیوں کو مراسلہ - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔