چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے، اس موقع پر اعظم سواتی اور قائد ایوان شبلی فراز نے وزیر اعظم کو نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو مختلف جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے اور نئے چیئرمین کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی کے میرحاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کوہلی کا شائقین کے نام پیغام

جمعرات جولائی 11 , 2019
لندن: نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مایوس شائقین کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے۔ نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارتی ٹیم کی شکست پر کرکٹ شائقین کے ساتھ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط