چٹاگانگ ٹیسٹ ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے شکست دیدی

چٹاگانگ ٹیسٹ ، افغانستان نے بنگلہ دیش کو 224 رنز سے شکست دیدی

افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 260 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ افسر زازئی 48 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شکیب الحسن نے 3 جبکہ مہدی حسن، تیج الاسلام اور نعیم حسن نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں افغانستان تاریخی فتح سے صرف 4 وکٹ کی دوری پر ہے، چوتھے روز اس نے 398 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی میزبان سائیڈ کو 136 رنز 6 وکٹ تک محدود کردیا، پورے دن بارش کی دخل اندازی بھی جاری رہی جبکہ آخر میں بھی ایک گھنٹہ قبل ہی موسم کی وجہ سے چوتھے روز کا کھیل ختم کرنا پڑا۔ صبح کا سیشن بھی 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جبکہ لنچ بریک کو بھی 40 منٹ تک مزید بڑھانا پڑا۔

مہمان سائیڈ نے اس دوران کھیلنے کیلیے ملنے والی مہلت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان سائیڈ کی 6 وکٹیں اڑائیں، لیفٹ آرم اسپنر ظہیر خان نے لنچ بریک کے فوری بعد 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، لٹن داس 9 اور مصدق حسین 12 رنز بناسکے۔ مشفیق الرحیم میچ میں دوسری اور مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ راشد خان کی وکٹ بنے، انھوں نے ایل بی ڈبلیو ہونے سے قبل 23 رنز بنائے، اگلے اوور میں راشد نے مومن الحق (3) کو بھی ایل بی ڈبلیو کیا، کافی دیر سے ایک اینڈ پر موجود شادمان اسلام آخر کار 41 رنز بناکر محمد نبی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ محمود اللہ (7) کو راشد نے اپنا تیسرا شکار بنایا، وہ ابراہیم زدران کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جب کھیل رکا تو بنگلہ دیش نے 6 وکٹ پر 136 رنز بنائے تھے جبکہ اسے فتح کیلیے مزید 262 رنز درکار تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نڈال یو ایس اوپن کے فاتح، کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا

پیر ستمبر 9 , 2019
عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی سپر اسٹار رافیل نڈال نے یو ایس اوپن کے فائنل میں ڈینیئل میدویدیو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ نیویارک میں کھیلے گئے سال کے آخری گرینڈ سلیم اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں 33سالہ سپر […]
نڈال یو ایس اوپن کے فاتح، کیریئر کا 19واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط