پی ایف ایف نیشنل فٹبال چیلنج کپ: واپڈا اور نیوی نے میچز جیت لیے

پشاور: (ویب ڈیسک) پی ایف ایف نیشنل فٹ بال چیلنج کپ میں واپڈا اور نیوی نے حریفوں کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

فٹبال پاکستان کی ویب سائٹ کے مطابق واپڈا نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-3 سے ہرایا، زبیر قدیر نے 10 ویں، اشفاق الدین نے 23 ویں اور عدنان سعید نے 57 ویں منٹ میں گول کئے۔

دوسرے میچ میں نیوی نے پی ٹی وی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے باآسانی شکست دیدی۔ اویس گل نے 66 ویں اور عبدالرحمن نے 89 ویں منٹ میں گول کئے۔

نیشنل بنک آف پاکستان اور پولیس کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا، پولیس کی جانب سے طارق نے 28 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ این بی پی کی جانب سے باسط نے 42 ویں اور مقبول نے 67 ویں منٹ میں گول کئے۔

کے آر ایل نے کراچی یونائیٹڈ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا، اظہار احمد نے 29 ویں، افتخار حسین نے 41 ویں اور عمیر علی نے 84 ویں منٹ میں گول کئے۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پی اے ایف، کے آر ایل، واپڈا، نیوی نے تین تین جبکہ پولیس اور این بی پی نے ایک ایک پوائنٹس حاصل کیا ہے۔اس موقع پر خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ باسط کمال مہمان خصوصی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اپوزیشن جماعتوں کی 25 جولائی کو جے یو آئی (ف) کے جلسے میں شرکت سے معذرت

منگل جولائی 23 , 2019
پشاور: اپوزیشن اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں نے 25 جولائی کو پشاور میں ملین مارچ کے نام پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جلسے میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے باعث ایک ہی دن پشاور میں 2 جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط