پی آئی اے عملے پرتصاویر سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنے پرپابندی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنے طیاروں کے عملے کو سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی تصاویر پوسٹ کرنے سے روک دیا۔

پی آئی اے نے غیر فعال طیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے کیبن کریو کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگادی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے کیبن کریو کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی طیارے کی تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کردی گئیں، جس پر قومی ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شدید ناراضی کا اظہار کیا گیا۔

پی آئی اے کے چیف آف پائلٹ اسٹینڈرڈ انسپیکشن کی جانب سے ایک خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ ان تصاویر سے بین الاقوامی سطح پر کمپنی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا، کراچی کے افسران آئندہ کسی بھی طرح کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے میں احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

قومی ایئر لائنز کی جانب سے کیبن کریو بالخصوص کراچی میں موجود عملے کو کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی اپ لوڈ کرنے سے گریز کریں، اگر آئندہ کوئی بھی تصاویر پوسٹ کرتا پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

امریکامیں شدید برفانی طوفان، 7 افراد ہلاک، نظام زندگی مفلوج

پیر دسمبر 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email  امريکا ميں شديد سردی اور برفانی طوفان نے 7 افراد کی جان لے لی، تھینکس گیونگ ڈے مناکر گھروں کو جانیوالے ہزاروں افراد ایئر پورٹس اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، کئی ریاستوں میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ امریکا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔