پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپ

پٹنہ ( آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے جسم فروشی کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر قابل اعتراض حالت میں موجود حساس ادارے کے اہلکار سمیت 3 مردوں اور 2 خواتین کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع نالندہ کے تھانہ بہار کے محلہ نئی سرائے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ مذکورہ مکان میں جسم فروشی کا دھندہ چلایا جارہا تھا جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشان تھے ، جب وہ مکان مالک سے اس بارے میں شکایت کرتے تو غنڈوں کے ذریعے مار پیٹ کی جاتی تھی۔

علاقہ مکینوں کی شکایت پر ایس پی نلیش کمار کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا اور قابل اعتراض حالت میں موجود 3 مردوں اور 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک کا تعلق سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سٹاک مارکیٹ میں 76.24 پوائنٹس کی تیزی، 37200 کی حد بھی بحال

جمعہ نومبر 15 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 76.24 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری بھی تیزی دیکھنے کو ملی، […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔