پولیس نے کیپٹن (ر )صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) پولیس نے نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے بعد ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے ، ان پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے اس موقع پر ہلڑ بازی کی گئی۔اے آروائی نیوز کے مطابق نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر (ر)کوگرفتار کرلیا گیاہے۔ نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر اور نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی طرف کہا جارہا تھا کہ نواز شریف کوزہر دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر لاہور میں نہیں تھے جیسے ہی ان کو نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع ملی ، وہ بھیرہ سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے جسے ہی وہ راوی ٹول پلازہ پر پہنچے تو پولیس نے گاڑی کو روک کر کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔ان پر اشتعال انگیز تقریر اورکار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔ایس ایس پی لاہور نے کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کواشتعال انگیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر کیپٹن (ر) صفد ر اور حسین نواز کی طرف سے کہا جارہا تھا کہ زہر دینے سے بھی پلیٹ لیٹس کی تعدادکم ہوسکتی ہے۔ نواز شریف کی نیب آفس سے سروسز ہسپتال منتقلی کے بعدپولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔کیپٹن (ر) صفدر پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے اشتعال انگیز تقریر اور کارکنوں کو اشتعال دلایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل آئےگا،حفیظ شیخ

منگل اکتوبر 22 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آئندہ برس فروری تک انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے اور اس معاملے پر حکومت کے مختلف اداروں کے مابین مکمل اتفاق […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔