پوری قومی ٹیم کا سری لنکا کیخلاف ڈیبیو

0

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پوری قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر اپنا ڈیبیو کر رہی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم 10 سال کے طویل عرصے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز کھیل رہی اور ٹیم میں شامل کپتان سمیت تمام کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی 75 اور اسد شفیق 71 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن دونوں سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.