پنوعاقل میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن پرپنجاب پولیس کے6 اہلکارگرفتار

پنوعاقل(بیورورپورٹ)پنوعاقل میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کرنے والے پنجاب پولیس کے6 اہلکاروں کو سندھ پولیس نے گرفتار کرلیاسندھ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے کاو¿نٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے سندھ پولیس کو بغیر اطلاع دیئے پنو عاقل میں کارروائی کرتے ہوئے 2مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا،مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق شیخوپورہ اور فیصل آباد سے ہے،ذرائع سندھ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے اہلکار خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کو گرفتار کرنے پنوعاقل آئے تھے تاہم مقابلے کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے،ایس او پی فالو نہ کرنے پر پنجاب سی ٹی ڈی کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد سعید کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا، ملزم جنوبی پنجاب میں کالعدم تنظیم کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کر رہا تھا،ریڈ بک کے مطابق ملزم پر پنجاب کے مختلف تھانوں میں 11 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں،ملزم سعید لاہور میں ڈی ایس پی طارق کمبوہ کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھا اس کے علاوہ شیخو پورہ میں 13 افراد کو قتل کرنے میں بھی ملوث تھا،ریڈ بک کے مطابق ملزم ڈی ایس پی مراتب حسین کے گھر دستی بم حملے میں بھی ملوث رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رویت ہلال کمیٹی سے معافی کا مطالبہ کرنیوالے فواد چودھری کا اپنا کیلنڈر غلط نکلا

پیر اکتوبر 7 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ)چاند کی غلط اطلاع پر رویت ہلال کمیٹی سے معافی کامطالبہ کرنےوالے فواد چودھری کااپنا کیلنڈر غلط نکلا،قائمہ کمیٹی سینٹ نے معاملہ صاف کر دیا،تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بھی رویت […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔