پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ پر 2 کھلاڑی گرفتار

کرناٹاکا(مشرق ڈیسک) بھارت میں جاری کرناٹکا پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کرنے پر 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا پریمیئر لیگ میں کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے، پولیس نے لیگ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن میں فائنل ہارنے والی ٹیم بیلی ٹکرز کا کپتان سی ایم گوتم اور کھلاڑی ابرار قاضی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ایم گوتم اور ابرار قاضی نے فائنل میں سلو بیٹنگ کے لئے 20لاکھ وصول کئے، بکیز اور پلیئرز میں رابطہ کار کی گرفتاری کے بعد دائرہ کار بڑھایا گیا، کرناٹکا پریمئر لیگ میں فکسنگ پر پہلے بھی 7 افراد گرفتار کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی ٹیم سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، عاقب جاوید

جمعرات نومبر 7 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہناہے کہ آسٹریلوی سرزمین پر موجودہ پاکستانی ٹیم سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، جس طرح سے انہوں نے پہلے دو میچوں میں پرفارم کیاہے، اس کو دیکھ کر مجھے نہیں لگ رہا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔