پرویز مشرف کیخلاف کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست خارج

اسلام آباد (بیورورپورٹ) سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف ججز نظربندی کیس سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے کی درخواست خارج کر دی گئی، عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر درخواست خارج کی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس میاں گل حسن نے سماعت کی، پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ، عدالتی نوٹس پر پرویز مشرف کےخلاف شکایت کنندہ چودھری اسلم گھمن عدالت میں پیش ہوئے ،سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کےخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر التوا ہے ، پرویز مشرف مقدمہ میں اشتہاری ملزم ہیں اور عدالت نے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آزادی مارچ پر ن لیگی قائدین تقسیم، فیصلے کا اختیار نواز شریف کے سپرد

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور (سٹاف رپورٹر) مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کرنی ہے یا نہیں؟ حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، بعض لیگی رہنماوں نے مارچ میں شرکت کی مخالفت کر دی تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔