پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔

سیمی فائنل میں محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کرتسانوت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-7سے کامیابی حاصل کی، اس سے قبل آج ہی کوارٹر فائنل میں بھی آصف نے تھائی لینڈ ہی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

پاکستان کے محمد آصف نے گروپ میں تمام میچز جیتے، پھر راؤنڈ آف سکسٹی فور ، راؤنڈ آف تھرٹی ٹو اور پھر پری کوارٹر فائنل جیتا ۔

— بشکریہ آئی بی ایس ایف

اس سے قبل پاکستان کے محمد سجاد نے 2012 میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جب کہ 2014میں محمد سجاد نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

اب محمد آصف دوسری مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔  محمد آصف 2017 اور 2013 میں ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے والے ٹیم میں بھی شریک تھے جب کہ 2013میں انہوں نے ایشین سکس ریڈ چیمپئن شپ کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بابری مسجد کیس پر بھارتی سپریم کورٹ کا مکمل فیصلہ پڑھیں

ہفتہ نومبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گنگوئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنایا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رانجن گنگوئی کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کیس کا فیصلہ متفقہ ہے۔ سپریم […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔