پاکستان کا یومِ آزادی منانے میں گوگل بھی پیش پیش

مقبول سرچ انجن گوگل کی اہم دنوں کے حوالے سے ڈوڈل کو تبدیل کرنے کی ایک روایت ہے جس کے تحت گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل بھی پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔

 ڈوڈل پر اس بار پشاور کا تاریخی مقام خیبر پاس ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا پرچم لہراتا ہوا دکھایا ہے جب کہ نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

سبز رنگ کے ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو پاکستان کی تاریخ بیان کرنے والے لنکس فراہم کیے گئے ہیں اس کے ساتھ ملی نغمے اور آج کے دن سے متعلق دیگر خبروں کے لنکس بھی موجود ہیں۔

اس خصوصی ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب نمایاں ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے: صدر مملکت عارف علوی

بدھ اگست 14 , 2019
اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے، بھارت نے نہرو کے وعدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا دن قومی تاریخ میں […]
کشمیریوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے: صدر عارف علوی - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط