پاکستان کا پانی روکیں گے،مودی کی پھر دھمکی

سرسا(مشرق نیوز)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ”ہم پاکستان کی طرف اپنا پانی جانے نہیں دیں گے اور سرحد پار سے نشے کو بھارت آنے نہیں دیں گے،اناج منڈی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا پاکستان کو پانی جانے نہیں دیں گے ا ور وہاں سے نشے کو بھارت آنے نہیں دیں گے،ہندوستان کے پانی سے پاکستان کے کھیت لہلہائیں اور بھارتی کسان کے کھیت خشک رہیں یہ نہیں چلے گا، پاکستان بھارت میں نشہ بھیج کر نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن ہماری حکومت ایسا کسی صورت نہیں ہونے دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عوام مہنگائی پر صبر کریں اور حکومت کو وقت دیں،آفریدی

اتوار اکتوبر 20 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ملتان (بیورورپورٹ)سابق کرکٹر وکپتان شاہد آفریدی نے کہاہے بڑھتی مہنگائی پر عوام صبر کریں اور حکومت کو وقت دیں،تفصیلات کے مطابق ملتان میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا فلاحی کاموں کیلئے پورے پنجاب میں 10 دن کا سفر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔