پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات کی بحالی کا بھارتی دعوی مسترد کر دیا

4

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ مسترد کر تے ہیں، بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں معمول کی صورتحال کا غلط تاثر دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ مسترد کر تے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر میں معمول کی صورتحال کا غلط تاثر دیا گیا حالانکہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے اور معصوم کشمیریوں کے خلاف بھارتی قابض افواج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی دعووٴں کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بدستور جاری ہے، کشمیری رہنما ، خاص طور پر حریت قیادت نظربند ہیں، کشمیری مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قاصر ہیں اور کھانے پینے کی اشیا ،ادویات کی قلت ہے جب کہ بھارتی اپوزیشن رہنماوٴں کو بھی مقبوضہ کشمیرکا دورہ کرنے کی اجازت نہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان پرغلط الزامات لگا کر سچائی کوچھپانے کی فرسودہ کوشش کی جا رہی ہے، بھارتی فوج نے دو پاکستانیوں ، محمد نسیم اور خلیل احمد کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا، اس طرح کے مکروہ ہتھکنڈے ہندوستانی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں اور پاکستان نے بین الاقوامی برادری کو بھارت کی طرف سے جھوٹے چم آپریشن کے خطرے سے آگاہ کیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت بین الاقوامی مشنوں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت دے، بے گناہ کشمیریوں کے خلاف مظالم کو فوری طور پر بند کرے اور من گھڑت کہانیاں بنانے کے بجائے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لازوال دوستی کسی بھی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی:پاکستان اور چین کا عزم

اتوار ستمبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد : چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ پاکستان پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی علاقائی امن واستحکام کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ دونوں ممالک نے ہر ممکن تعاون کو بڑھانے […]
لازوال دوستی کسی بھی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی:پاکستان اور چین کا عزم - Latest News

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔