پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرا دیا

بنکاک: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کی۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ بات چیت کی اور تکنیکی سطح پر ہر 4 ماہ کی پیش رفت پر حکام کو بریف کیا گیا، پاکستان نے گزشتہ 4 سے 5 ماہ میں اہداف کو حاصل کیا ہے، ایف اے ٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثر رہی۔

حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کا تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرے گا، جو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلیں

بدھ ستمبر 11 , 2019
پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق شاداب کو ڈومیسٹک کمٹمنٹس کی وجہ سے وطن واپس جانا پڑا۔ عمران طاہر گزشتہ برس بھی ایمازون واریئرز کی نمائندگی کرچکے جہاں پر […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط