پاکستان عالمی برادری میں باعزت مقام پر پہنچ گیا: وزیراعظم عمران خان

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں با عزت مقام پر پہنچ گیا۔ احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملکی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کو مختلف قانونی اور آئینی امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا استحکام اداروں کی آزادی میں ہے، 2020 عوام کے لئے ریلیف کا سال ہے، احتساب کے بغیر گورننس میں شفافیت کا کوئی تصور نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری میں باعزت مقام پر پہنچ گیا، اداراجاتی ریفارمز کو آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام، پناہ گاہیں اور لنگر خانے فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، معاشی حالات میں تیزی سے آئی، بہتری شاندار مستقبل کی نوید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں ہونے والا حالیہ اضافہ وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے، ۔2020 میں حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک ضرور پہنچیں گے۔
 

Leave A Reply

Your email address will not be published.