پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری میچ پنک ڈے سے منسوب کردیاگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری میچ پنک ڈے سے منسوب کردیاگیا، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اورچیئرمین پی سی بی میچ سے قبل پنک ڈے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ کو بریسٹ کینسرسے آگاہی کے دن کی مناسبت سے پنک ڈے سے منسوب کر دیاگیا، کرکٹ میچز کو پنک ڈے سے منسوب کرنے کی روایت آسٹریلیا اورجنوبی افریقامیں موجودہے لیکن اب پاکستان نے بھی اس روایت کواپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ گلابی رنگ سے رنگاہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری کومیچ کو چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلئے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا، صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے جبکہ دیگرتمام کھلاڑی اورمیچ آفیشلزبھی پنک ربن پہنیں گے،سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں بھی 12ہزار پنک ربن تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 750 تماشائیوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپریم کورٹ نے سابق میئر گجرات حاجی ناصر نااہلی کیس میں لارجر بنچ بنانے کی استدعا مسترد کردی

بدھ اکتوبر 9 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق میئر گجرات حاجی ناصر نااہلی کیس میں لارجر بنچ بنانے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے وکیل کوآئندہ سماعت پرتیاری کر کے آنے اورگزارشات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔