پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرے،آئی ایم ایف

±اسلام آباد(شاکر رحمان سے)پاکستان نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں،آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملنے کی راہ ہموار ہوگئی،تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اس بات کا اعتراف کیا ہے پاکستان نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں،آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کا بیرونی و مالیاتی خسارہ کم ہو رہا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہونے کی امید ہے،پاکستان میں معاشی استحکام بحال ہو رہا ہے، مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مشکل حالات کے باوجود قرض پروگرام پر بہتر عملدرآمد کیا جارہا ہے، معاشی استحکام کےلئے پالیسیوں پر فیصلہ کن عمل درآمد ضروری ہے،پاکستان کو مارچ 2020 تک دہشتگردی، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اضافی اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کو 45 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا،آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سہ ماہی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے، مذاکرات کے اختتام پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،اصلاحاتی شرائط پرعمل درآمد جاری ہے اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آرہے ہیں جس سے معاشی استحکام بحال ہو رہا ہے،پاکستان نے ستمبر کیلئے طے کردہ معاشی اہداف حاصل کر لیے ،معاشی اصلاحاتی عمل کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ،معاشی ترقی کی شرح کم لیکن مثبت ہے، مالیاتی اور کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے،معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں،آئی ایم ایف نے کہا اندرونی و بیرونی خسارے کم ہورہے ہیں،آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے جس سے شرح سود میں کمی کا امکان ہے، ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ طے کررہی ہے، مرکزی بینک کے زرمبادلہ میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے،ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہورہا ہے، ٹیکس پالیسی اور ایڈمنسٹریشن میں تبدیلی کی گئی ، مشکل حالات کے باوجود قرض پروگرام پر بہترعمل درآمد کیا جارہا ہے، مستقبل قریب کی معاشی صورتحال تبدیل ہوگئی جبکہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا آئی ایم ایف مشن کا دورہ کامیابی سے مکمل ہوگیا دورہ پاکستان کےلئے مثبت رہا،مشیر خزانہ نے کہاپاکستان نے پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کے تمام اہداف حاصل کیے، آئی ایم ایف نے کارکردگی کے اہداف حاصل کرنے کی تصدیق کردی، پاکستان نے اہداف اچھے مارجنز کےساتھ حاصل کیے،آئی ایم ایف نے تصدیق کردی پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے، وزیراعظم اور پوری ٹیم کا کامیابی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوازشریف کو لند ن جانے کی اجازت

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت دےدی،نام ای سی ایل سے نکالنے کی کارروائی شروع،تفصیلات کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دےدی اور نام ای سی ایل سے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔