پاکستان اور افغانستان پالیسیوں میں نرمی لائیں، کسٹمز ایجنٹس

کراچی: افغانستان کے ساتھ زمینی راستے سے تجارت کرنے والے تاجروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گھٹتے ہوئے باہمی تجارت تعلقات بڑھانے کیلیے دونوں ممالک کی حکومتوں کو اپنی پالیسیوں میں نرمی لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سینٹرل وائس چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان کی جانب سے طورخم سرحدکو آزمائشی بنیادوں پر24گھنٹے کھلا رکھنے کا قدم افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے تاجروں کے لیے حوصلہ افزا ہے لیکن دونوں ممالک کی حکومتوں کو چاہیے کہ وہ درآمد وبرآمدکنندگان کوزیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کا میکنزم ترتیب دیں جبکہ پاک افغان تجارتی سرگرمیوں میں ممکنہ بے قاعدگیوں پر قابوپانے کے لیے حکومت بارڈر مینجمنٹ اتھارٹی کو مزید فعال کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے طورخم سرحد کوتجارتی سرگرمیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے فیصلے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان گھٹتے ہوئے تجارتی حجم میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا اور افغانستان میں پاکستانی مصنوعات کے خریدارکسی اور ملک کا رخ نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ دوطرفہ بنیادوں پر سخت تجارتی پالیسیوں کے باعث پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2 ارب 50کروڑ ڈالر سے گھٹ کرایک ارب ڈالرکی سطح پر آگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر اپنا جواب جمع کرا دیا

بدھ ستمبر 11 , 2019
بنکاک: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مذاکرات بنکاک میں ہوئے جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط