پاکستانی ٹیم سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، عاقب جاوید

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہناہے کہ آسٹریلوی سرزمین پر موجودہ پاکستانی ٹیم سے زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے، جس طرح سے انہوں نے پہلے دو میچوں میں پرفارم کیاہے، اس کو دیکھ کر مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ ایک میچ بھی جیت پائیں گے۔عاقب جاوید نے کہا کہ اس ٹیم میں کوئی پرفارمر نہیں، بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کوئی ایسا نظر نہیں آرہا جو میزبان ٹیم کے لیے خطرہ بن سکے، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین اور وقت کا کامیاب ترین بلے باز ہے لیکن اس کا اسٹرائیک ریٹ کم ہے، اسے چاہیے کہ وہ اس جانب توجہ دے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فخرزمان سے بھی رنز نہیں ہو پارہے جس سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے، اگر بابر اعظم کے ساتھ فخرزمان رنز کرے گا تو پھر کہیں جاکر 170 یا اس سے زیادہ کا مجموعہ بن سکتاہے، جس طرح دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں افتخار احمد کھیلاہے ، اسے اب چاہیے کہ اس چیز کو اگلے میچزمیں بھی دہرائے، صرف ایک میچ میں پرفارم کرنے سے ٹیم کو فائدہ نہیں ہوتا۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ اگر آسٹریلوی ٹیم کی بات کریں تو وہ ہر فارمیٹ میں بہترین پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں، ان کی وکٹ بے شک گرجائے مگر وہ کوشش کرتےہیں کہ ہر اوور میں 8 یا اس سے زیادہ اسکور بنے، اگر آپ کا اسٹرائیک ریٹ زیادہ بہتر رہے گا تو ایک بڑا ٹوٹل بن پائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرے، محمد حفیظ

جمعرات نومبر 7 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیاہے کہ وہ آسٹریلیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کرے۔محمد حفیظ نے کہا کہ بلے بازوں کو چاہیے کہ وہ اپنے نیچرل اندازمیں کھیلیں، اگر اپنی صلاحیتوں کا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔