ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف محتاط بیٹنگ

برمنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور ڈیویڈ وارنر نے کیا تاہم دونوں اوپنر صرف 10 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، کچھ ہی دیر بعد پیٹر ہینڈز کومب بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد اسٹیو اسمتھ اور الیکس کیرے نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور 103 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد اسٹوئنس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم میں ان فٹ عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو شامل کیا گیا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے لیگ میچز میں آسٹریلیا نے 9 میں سے 7 میچز کھیلے اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 6 میچز میں فاتح رہی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سیمی فائنل سے قبل راؤنڈ میچز میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 64 رنز سے شکست دی تھی جب کہ وارم اپ میچ میں بھی آسٹریلوی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں انگلش سائیڈ کو 12 رنز سے زیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ورلڈکپ سیمی فائنل ہارنے پر بالی ووڈ سٹارز بھارتی ٹیم کی حمایت میں آ گئے

جمعرات جولائی 11 , 2019
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سٹارز کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کی حمایت میں سامنے آ گئے۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عامر خان نے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط