ون ڈے رینکنگ: پاکستان نمبر 6، بابرتیسرے بہترین بیٹسمین، بولرز ٹاپ 10سے باہر

لاہور: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا ٹاپ پوزیشن پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقہ پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر موجود رہا۔

بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان کوہلی سرفہرست ہیں، ہموطن روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈی پلیسی چوتھے، کیوی روس ٹیلر پانچویں، ولیمسن چھٹے، آسٹریلوی ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلش جوئے روٹ آٹھویں، جنوبی افریقی کوئنٹن ڈی کک نویں اور انگلینڈ کے جیسن روئے دسویں درجے پر ہیں۔

بولرز میں بھارتی جسپریت بمرا پہلے، کیوی ٹرینٹ بولٹ دوسرے، جنوبی افریقی کاگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں، آسٹریلوی پیٹ کمنز چوتھی، جنوبی افریقی عمران طاہر پانچویں، افغانی مجیب الرحمن چھٹی، انگلش کرس ووئیکس ساتویں، آسٹریلوی مچل اسٹارک آٹھویں، افغانی راشد خان نویں اور کیوی میٹ ہنری دسویں پوزیشن پر رہے۔

آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، افغانی محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اورافغانی راشد خان پانچویں درجے پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اسحاق ڈار کیسے ہیں؟ سوشل میڈیا پر ماروی میمن کا دلچسپ مکالمہ

بدھ جولائی 17 , 2019
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئیں۔  ماروی میمن سوشل میڈیا پر متحرک سیاستدانوں میں سے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔  لیگی رہنما ماروی میمن سوشل میڈیا پر اُس وقت موضوع بحث بن گئیں […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط