ون ڈے رینکنگ :بابراعظم کی تیسری پوزیشن، عامر ٹاپ 10 میں شامل

دبئی: ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم، ویرات کوہلی اورروہت شرما کو چیلنج دینے لگے، سری لنکا سے سیریز میں عمدہ پرفارمنس سے انھوں نے اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنالی جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ 10 میں آگئے۔سری لنکا سے دوسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے،834 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے سے ان کا خود سے آگے ویرات کوہلی (895) اور روہت شرما ( 863) سے فاصلہ کم ہوگیا۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں ففٹیز اسکور کرنے والے فخر زمان بھی 16 پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر عمدہ کارکردگی کی بدولت ون ڈے بولرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آگئے،27 سالہ پیسر نے 2 میچز میں 4 وکٹیں لیں جس کی بدولت وہ 6 درجے ترقی پاکر آسٹریلوی مچل اسٹارک کے برابر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، دونوں کے ریٹنگ پوائنٹس 663 ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیف جسٹس بلوچستان سیدہ طاہرہ صفدر کی رٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

جمعہ اکتوبر 4 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کوئٹہ ۔ چیف جسٹس بلوچستان سیدہ طاہرہ صفدر کی رٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کوئٹہ ۔ فل کورٹ ریفرنس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس جمال مندوخیل اور دوسرے جج صاحبان […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔