وسیم اکرم کا باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے ’آل دا بیسٹ‘ کہنا چاہیں گے۔وسیم اکرم نے قومی باکسر کی پچھلی باو¿ٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آو¿ٹ کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو۔واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب ایک بیان میں باکسر وسیم نے کہا کہ پچھلی بار دبئی کی فائٹ میں جیت کے بعد انہیں بہت سپورٹ ملی جس سے ان کے حوصلے بلند ہیں، وہ ایک مرتبہ پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کیخلاف بھرپور فائٹ کریں گے۔وسیم نے کہا کہ وہ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنا چاہتے ہیں، وہ یہ ٹائٹل اپنی عوام کیلئے حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کیلئے وہ اپنے کوچ ڈینی واہن کے ساتھ سخت محنت کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مولانا فضل الرحمان نے سیلفی لینے والے شخص کو جھڑک دیا

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد (مشرق نیوز)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ساتھ سیلفی لینے کے خواہشمند کارکن کو ناگواری کے ساتھ جھڑک دیا۔مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کو 8 روز ہوچکے […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔