وسیم اکرم نے سماجی کاموں پر اپنی اہلیہ کو قابل فخر قرار دے دیا

 ممبئی: معروف کرکٹر وسیم اکرم نے سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور فریڈ ہالوز کی پاکستانی ایمبیسڈر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شنیرا پر مجھے اور تمام پاکستانیوں کو فخر ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے غریبوں کو آنکھوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کرنے والی عالمی این جی او فریڈ ہالوز کی پاکستانی سفیر بننے پر اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح مجھ سے پیار کرتی ہو اسی طرح میرے وطن سے محبت کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، شنیرا میرا اور تمام پاکستانیوں کا ’فخر‘ بن گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اہلیہ شنیرا اکرم کی ایک ٹویٹ کے جواب میں کیا۔ شنیرا اکرم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بینائی لوٹانے سے بڑا کوئی بھی تحفہ نہیں ہوسکتا، بصارتوں سے محروم لوگوں کے لیے چیچہ وطنی میں فریڈ ہالوز کے ساتھ کام کرنے پر خوشی ہے اور اب اسی ادارے کی اپنے پاکستان کی گلوبل ایمبیسیڈر بن گئی ہوں۔

واضح رہے کہ شنیرا اکرم جہاں اپنے شوہر کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی مصروف نظر آتی ہیں وہیں سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ وہ بصارت سے محروم غریب اور بے آسرا مریضوں کو علاج و معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے والے ادارے فریڈ ہالوز کے ساتھ منسلک ہیں اور نواحی علاقوں میں کام کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کنسرٹ کے دوران گلوکارعاصم اظہر پر جوتا اچھال دیا گیا

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email ایک کنسرٹ کے دوران  گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا۔  کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔