وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے اہم امور پر رہنمائی مانگ لی

0

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کرکے اہم امور پر رہنمائی مانگ لی، انہوں نے مسلم لیگ (ق) کے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کیا اور گزشتہ روز (ق) لیگ کے ساتھ مذاکراتی ملاقات میں سامنے آنے والے تحفظات بارے بھی انھیں آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب جو کہ مسلم لیگ (ق) اور حکومت کے درمیان شراکت اقتدار کے معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں بھی شامل ہیں، انہوں نے اتحادیوں کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے کے بعض اقدامات کے لئے وزیراعظم سے رہنمائی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.