وزیراعظم کا انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید افسران کے نام عوام کے سامنے لانے کا حکم

0

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری افسران کے نام عوام کے سامنے ظاہر کرنے کا حکم دے دیا۔

حکومت نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام میں فراڈ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں میں اعلیٰ افسران بھی شامل
پروگرام سے نکالے گئے سرکاری افسران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی تو عمران خان نے معاملے پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث سرکاری افسران کے نام پبلک کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غریبوں کا حق لوٹنے والوں کو چھوٹ نہیں دے سکتے، لوٹ مار کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.