وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کریگا

وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ پھر کفایت شعاری اپناتے ہوئے مختصر وفد کے ہمراہ نجی ائیر لائن کے ذریعے امریکا جائیں گے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے دورہ امریکا پر صرف 67 ہزار ڈالرز خرچ ہوئے تھے۔

ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے نیویارک دورہ پر اٹھنے والے خرچ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ آصف زرداری نے ستمبر 2012ء میں نیویارک کا دورہ کیا۔

آصف زرداری کے دورہ پر قومی خزانے سے 13 لاکھ 9 ہزار 620 ڈالرز خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016ء میں دورہ پر 11 لاکھ 13 ہزار 142 ڈالرز خرچ کئے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بحران سے نکل کر مستحکم دور میں داخل ہوگئے، مشیر خزانہ

اتوار ستمبر 15 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال بحران سے نکل کر مستحکم دور میں داخل ہوچکی ہے۔ مشیر خزانہ نے پریس کانفرنس کے دوروان بتایا کہ اس ضمن میں حکومتی اخراجات کم […]
بحران سے نکل کر مستحکم دور میں داخل ہوگئے، مشیر خزانہ - Mashriq Newspaper

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔