وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں: نعیم الحق

0

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ کینسر کی وجہ سے کئی ماہ سے زیر علاج تھا تاہم اس ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، اگر اپوزیشن کی جانب سے صرف اشارہ ہوجائے تو حکومت پیچھے نہیں ہٹے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ تمام اقدامات آئین کے تحت اٹھائیں گے، سیاسی اکابرین جس موضوع پر بھی بات کریں آئین کو ملحوظ رکھیں، وزیراعظم کی ایک ہی خواہش ہے سیاسی جماعتیں آئین کو سامنے رکھیں کیوں کہ ہم آئین کے تحت ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.