وزیراعظم اعلیٰ حکومتی شخصیات پر لگنے والے الزامات پر ناراض

اسلام آباد: وزیراعظم اور کابینہ ارکان نے حکومتی اعلیٰ شخصیات پر مختلف الزامات لگائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کی نجی زندگیوں کو بے بنیاد پراپیگنڈہ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے آزادی اظہار کو ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، اس کا مقصد حکومت اور عوام کے درمیان قائم اعتماد کو ہدف بنانا ہے، جان بوجھ کر مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے گمراہ کن معلومات پھیلائِی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ان مقاصد کی تکمیل کیلئے میڈیا کو آلہ کار بنایا جا رہا ہے، ایسی اصلاحات لائی جائیں کہ میڈیا مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں آلہ کار نہ بن سکے۔ 

وزیراعظم نے پیمرا کی کارکردگی پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا اپنا کردار موثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ پیدا ہوچکا، یورپی پارلیمنٹ میں 12 برس بعد مسئلہ کشمیر زیر بحث

بدھ ستمبر 18 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email سٹراسبرگ: یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورتحال پر اجلاس منعقد ہوا جس میں بارہ سال بعد مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی۔ یورپی یونین کے جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کا جائزہ لیا گیا اور کہا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔