ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست، پی سی بی کو نوٹس

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کی اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کے اپنے اہل خانہ اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے،

درخواست گزار کا موقف تھا کہ بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے۔ ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر پی سی بی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

فٹبال پریمیئر لیگ، اوزل کی ٹیم آرسنل کے دو گولز کا وٹفورڈ نے حساب برابر کر دیا

پیر ستمبر 16 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email مانچسٹر: فٹبال پریمیئر لیگ کے اعصاب شکن مقابلے میں اوزل کی ٹیم آرسنل کے دو گولز کا وٹفورڈ نے حساب برابر کر دیا، سنسنی خیز میچ کی آخری پنلٹی سے پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔ دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کا […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔