ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر کوہلی کا شائقین کے نام پیغام

لندن: نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مایوس شائقین کے نام جذباتی پیغام لکھا ہے۔

نیوزی لینڈ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ بھارتی ٹیم کی شکست پر کرکٹ شائقین کے ساتھ بھارتی ٹیم بھی دلبرداشتہ ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اس موقع پر شائقین کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہر حال میں بھارتی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر شکستہ دل کے ساتھ لکھا کہ سب سے پہلے میں ان تمام شائقین کا شکریہ اداکرنا چاہتاہوں جو اتنی بڑی تعداد میں ہمیں سپورٹ کرنے آئے۔ آپ نے اس ٹورنامنٹ کو ہمارے لیے یاد گار بنادیا اور ہم نے ٹیم کے لیے آپ کی محبت کو بھرپور طریقے سے محسوس کیا۔ ہم سب بھی بالکل آپ کی طرح مایوس ہیں اور ہمارے جذبات بھی آپ کے جذبات سے مختلف نہیں۔ ہم  نے وہ سب کچھ کیا جوہم کرسکتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد آسٹریلیا کی انگلینڈ کے خلاف محتاط بیٹنگ

جمعرات جولائی 11 , 2019
برمنگھم: کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ برمنگھم میں کھیلے جارہے کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ایرون فنچ اور […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

مشرق اخبار لاہور کوئٹہ پاکستان کے سائیڈ ممتاز احمد شیف ڈائریکٹر. مشرقی اخبار قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی اپ ڈیٹ میں اہم حصہ کام کر رہا ہے. غریب اور ناقدین کے قوانین اور قوانین کی آواز. مشرقی اخبار اس کے روشن مستقبل کی تلاش میں ہے

فوری روابط