وحید مراد کو بچھڑے 36 برس گزر گئے، مداح آج تک نہیں بھولے

کراچی: پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار اور چاکلیٹی ہیرو کہلانے والے وحید مراد کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

اپنی لازوال اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے وحید مراد نے 2 اکتوبر 1938ء کو فلم ساز نثار مراد کے گھر آنکھ کھولی۔ کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا بعد ازاں فلمی کیرئیر کی شروعات 1962ء میں بننے والی فلم ’اولاد‘ سے کی۔

برصغیر میں دلیپ کمار کے بعد وحید مراد وہ واحد ہیرو تھے جن کے ہیراسٹائل اور ملبوسات کی نقل کی گئی۔ وحید مراد کی ایک خاص بات جو انھیں دیگر اداکاروں سے ممتاز کرتی ہے وہ یہ کہ ان کے انتقال کو تین دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی وہ اپنے مداحوں کے دل و دماغ میں بسے ہوئے ہیں۔

پچیس سالہ فلمی کیریئر کے دوران وحید مراد نے شہرت کی وہ بلندی دیکھی جس کی مثال بہت کم ملتی ہے، یوں تو بطور ہیرو وحید مراد کی پہلی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ تھی مگر سلور اسکرین پر پچھتر ہفتے مسلسل چلنے والی فلم ’ارمان‘ نے وحید مراد کو بام عروج پر پہنچایا اور وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے باقاعدہ سپر اسٹار کہلائے۔

وہ ایک دور میں ہدایت کار پرویز ملک کی ٹیم میں رہے جس میں گیت نگار مسرور انور، موسیقار سہیل رعنا اور گلوکار احمد رشدی بھی شامل تھے اس ٹیم نے کامیاب فلموں کے ریکارڈ قائم کیے۔ فلمی ناقدین کہتے ہیں کہ وحید مراد ایک فرد نہیں بلکہ ایک دور تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خواتین کے 'زیر جامہ' مصنوعات کے برانڈ نے اپنا سب سے بڑا شو منسوخ کیوں کیا؟

ہفتہ نومبر 23 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email خواتین کے نفیس اور مہنگے ترین زیر جامہ مصنوعات بنانے والے امریکی فیشن برانڈ ’وکٹوریا سیکریٹ‘ نے اپنا سالانہ فیشن شو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق اس خبر کا اعلان وکٹوریا سیکریٹ کی مشترکہ کمپنی کی ایک […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔