والد زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی،بلاول بھٹو

0

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے حکومت آصف زرداری کی صحت کو پارٹی پر دباو بڑھانے کےلئے استعمال کررہی ہے،خدانخواستہ والد کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت کو سمجھوں گا،تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کئے جانے پر بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا سرکاری ڈاکٹروں نے آصف زرداری کی خرابی صحت سے متعلق متعدد رپورٹس دیں جن میں آصف زرداری کوجیل میں طبی سہولیات و ہسپتال منتقل کرنے کی سفارشات موجود ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کسی بھی فرد جرم کے بغیر قید آصف زرداری طبی سہولیات کے منتظر ہیں، آصف زرداری کو ادویات رکھنے کیلئے فریج تک مہیا نہیں کیا گیا،آصف زرداری کو طبی سہولیات نہ دےکر بنیادی انسانی حق سے محروم کیا جارہا ہے، ریاست میرے والد کی صحت کو پارٹی پر دباو بڑھانے کیلئے استعمال کررہی ہے،اوچھے حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود اصول و جمہوری جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، والد کو کچھ ہوا تو حکومت کو ذمہ دار سمجھوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.