نوعمر طالبہ سے نازیبا حرکت کے الزام میں اسکول چوکیدار گرفتار

0

کراچی: رضویہ پولیس نے نوعمر لڑکی سے دست درازی کے الزام میں اسکول کے چوکیدار کو گرفتار کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

رضویہ کے علاقے وحید آباد کے نجی اسکول میں 12 سالہ طالبہ کو چوکیدار آفتاب عالم اسکول کے اوپر والے پورشن میں لے گیا جہاں وہ بچی کے ساتھ دست درازی کر رہا تھا کہ لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے چوکیدار کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا اور بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف بچی کے ساتھ دست درازی کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 65/2020 انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.