نوشہرہ ؛ دو روز سے لاپتا کمسن بچی کی لاش زیر زمین ٹینک سے برآمد

0

نوشہرہ: گھر سے لاپتا ہونے والی بچی کی لاش قریبی واقع زیر زمین ٹینک سے برآمد ہوگئی، پولیس نے شک کی بنا پر دو ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
نوشہرہ میں کمسن بچی سہ پہر 4 بجے کے بعد گھر سے باہر جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی جسے ڈھونڈا گیا لیکن کچھ پتا نہ چلا۔ آج دو روز بعد بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر واقع زمین دوز پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔
ڈی پی او نوشہرہ کاشف ذوالفقار کے مطابق بچی کا نام نور ہے جس کے والد باہر مقیم ہیں، لاش ملنے پر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے ابتدائی طور پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، بچی کو کسی نے قتل کیا یا کوئی اور وجہ ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.