نوازشریف واقعی بیمار ہیںیہ این آر ا و نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد(زاہد احمد خان سے)وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر مو¿قف نرم رکھنے کی ہدایت کردی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی پر نرم مو¿قف رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہانواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، پہلے دن سے مو¿قف ہے سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے،وزیراعظم نے کہاادارے آزاد ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائےگا، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی نوازشریف کا نام قانونی و انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ای سی ایل سے نکالا جائے، حکومت پر الزام نہیں آنا چاہیے کہ وہ نوازشریف کا علاج کرانے میں رکاوٹ ہے، طبی اورانسانی بنیاد پر نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے،وزیراعظم نے کہااداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں،اجلاس میں بعض رہنماو¿ں نے وزیراعظم سے استفسار کیا کیا نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا این آر او ہے؟ جس پر وزیراعظم نے کہا واضح کر دوں بالکل این آر او نہیں آپ ہر فورم پر این آر او کے تاثر کی نفی کریں،وزیراعظم نے کہا نواز شریف واقعی بیمار ہیں ان سے ہمدردی ہے، نوازشریف کا نام علاج کےلئے ای سی ایل سے نکال رہے ہیں، این آر او تب ہو اگر ان کےخلاف مقدمات کی حکومت پیروی نہ کرے، مقدمات موجود رہیں گے، صحتمند ہوکر انہیں سامنا کرنا پڑے گا، جب وہ صحت مند ہو جائیں گے تو سیاسی میدان میں لڑائی لڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

استعفے کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے،عمران خان

جمعہ نومبر 8 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email اسلام آباد(شاکر رحمان سے)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے اگر استعفیٰ ہی شرط ہے تو مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں،میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا،تفصیلات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی ٹیم اور سپیکر پنجاب […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔