نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان انتقال کرگئے

کراچی میں سال 2018 میں پولیس مقابلے کے دوران قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان انتقال کرگئے۔ محمد خان انتقال سے قبل تک اپنے بیٹے نقیب اللہ قتل کیس کی پیروی کر رہے تھے۔

اس حوالے سے ایک ٹوئٹ میں سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر نے کہا کہ محمد خان کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔

جبران ناصر نے نقیب اللہ کے والد کی آخری رسومات کے حوالے سے لکھا کہ محمد خان کی نماز جنازہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں منگل کی صبح 10 بجے جبکہ ان کے گاؤں مکین میں دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ابوظہبی: فارمولا ون گراں پری کا ٹائٹل لیوئس ہمیلٹن نے جیت لیا

پیر دسمبر 2 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email دبئی: ابوظہبی میں فارمولا ون گراں پری کا ٹائٹل بھی لیوئس ہمیلٹن نے جیت لیا، انگلش ڈرائیور نے بطور نمبر ون سیزن کا اختتام یادگار بنا لیا، تیز رفتاری میں معمولی ٹکروں سے ایونٹ توجہ کا مرکز بنا رہا۔ غیر ملکی […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔