ناسا:17سالہ لڑکےنےانٹرن شپ کےتیسرے روزنیاسیارہ دریافت کرلیا

0

امریکی خلائی ادارے ناسا کے ایک 17 سالہ انٹرن نے دو سورج والا نیا سیارہ دریافت کرلیا۔

ناسا میں اپنی انٹرن شپ کے تیسرے ہی روز وولف کوئیر نامی کا دریافت کردہ سیارہ زمین سے 13 سو نوری سال کی دوری پرواقع ہے جو زمین سے 7 گنا بڑا ہے۔

کوکئیر نے اسے ٹیلی اسکوپ ٹیس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی مدد سے تلاش کیا۔ ٹیس کو 2018 میں نظام شمسی سے باہرموجود سیاروں کو تلاش کرنے کیلئے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

اس سیارے کو ’’ ٹی او آئی 1338 بی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ سیارہ دو چمکتے ہوئے ستاروں کے ارد گرد 93 اور 95 دنوں میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ ایک سورج زمین کے سورج سے تھوڑا سا بڑا جبکہ دوسرا سورج اس کی کمیت کا ایک تہائی ہے۔ زمین سے اس سیارے کا مشاہدہ ناممکن ہے ۔

دو سورج والی یہ دنیا ابھی تک سائنسدانوں کی نظروں سے اوجھل تھی۔ ناسا کے مطابق یہاں زندگی ناممکن ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق یہ سیارہ وولف کوکیئر نے گرمیوں میں اپنی انٹرن شپ کے دوران دریافت کیا تھا۔ وولف کوکیئر کے مطابق انٹرن شپ کے تیسرے روز میں نے ٹی او آئی 1338 نامی سسٹم سے ایک سِگنل موصول ہونے کا مشاہدہ کیا جوایک سیارہ ثابت ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.