نئی رینکنگ: آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز ہار کر قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے، بھارت کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم سیریز وائٹ واش ہونے کے بعد 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں سر فہرست بھارت کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بلے بازوں کی فہرست میں سٹیو سمتھ پہلے، ویرات کوہلی دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، چتیشور پجارا چوتھے، اجنکیا ریحانے پانچویں، ہینری نکولس چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، ٹام لاتھم آٹھویں، بین سٹوکس نوویں اور مایانک اگروال دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، کاگیسو ربادا دوسرے، نیل ویگنر تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے، جسپریت بمرا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ویرنون فلینڈر ساتویں، کیمار روچ آٹھویں، جوش ہیزل ووڈ نوویں اور روی چندرن ایشوین دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز میں جیسن ہولڈر پہلے، رویندرا جدیجہ دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، معین علی نویں اور ٹم ساﺅتھی دسویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خاتون بالر نے بغیر رن دیئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

منگل دسمبر 3 , 2019
Share on Facebook Tweet it Share on Google Email کھٹمنڈو: نیپال کی بالر انجلی چاند نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 13 گیندوں پر کوئی رن دیئے بغیر مالدیپ کی 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال کے شہر پوکھرا میں ہونے والے ساؤتھ […]

چیف ایڈیٹر

سید ممتاز احمد

قارئین اور ناظرین کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے کے لئے” مشرق “ویب سائٹ اور” مشرق“ ٹی وی کااجراءکیاگیا ہے۔روزنامہ” مشرق“ کا قیام1962ءمیں عمل میں آیا تھا ۔یہ اخبار پاکستان کی جدید صحافت کے علمبردار آئین کی بالادستی ،جمہوری قدروں کے فروغ اور انسانی حقوق کے تحفظ کاعلم بلند کرنے کے عزم کے ساتھ دنیائے صحافت میں آیا تھا ۔ ”مشرق “نے جدید تقاضوں کے مطابق اپنے قارئین اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کو باخبر رکھنے کے لئے ویب سائٹ اور ویب ٹی وی کا جناب سید ممتاز احمد شاہ چیف ایڈیٹر مشرق گروپ آف نیوزپیپرز کی نگرانی میں اجراءکیاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقلیم صحافت کے درخشندہ ستارے سید ممتاز احمد کا شمار پاکستانی صحافت کے اکابرین میں ہوتا ہے۔زندگی بھر قلم وقرطاس اور پرنٹ میڈیا ہی ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔سید ممتاز احمد شاہ نے آج سے 50 برس قبل صحافت جیسی وادی ¿ پرخار میںقدم رکھا۔ضیائی مارشل لا کے دور میں کئی مراحل آئے جب قلم اور قرطاس سے رشتہ برقرار اور استوار رکھنا انتہائی جانگسل ہوچکا تھا لیکن وہ کٹھن اور دشوار گزار راستوں پر سے گزرتے رہے لیکن ان کے پایہ¿ استقلال میں کبھی لغزش دیکھنے سننے میں نہیں آئی۔ واضح رہے کہ سید ممتاز احمد نے ملک کے اہم ترین انگریزی اخبار ”ڈان“ ”جنگ“ ”دی نیوز“ اور روزنامہ ”مشرق“ میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اور ان کا مشرق کے ساتھ صحافت کا سفر جاری ہے۔